بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی فضائیہ کے دو اسٹریٹجک B-52 بمبار طیارے، مارچ 1999 کی ایک صبح کے آخر میں، انگلینڈ کے گلوسٹرشائر علاقے میں واقع رائل ایئر فورس فیرفورڈ (Fairford) اڈے سے اڑ کر جنوب مشرق کی طرف روانہ ہوئے۔ سات دیگر طیارے بھی دو دو منٹ کے وقفے سے اڑے۔
یہ یوگوسلاویہ پر امریکہ اور نیٹو کی بمباری کا آغاز تھا؛ ایسا آپریشن جس کے دوران فیرفورڈ اڈہ امریکی بمبار طیاروں کے اڑان بھرنے کا مرکزی پلیٹ فارم اور لڑاکا طیاروں کے لئے ایندھن بھرنے کے اسٹیشن کا کردار ادا کرتا تھا۔
اس برطانوی اڈے نے 2003 کی عراق جنگ اور امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں ایک بار پھر یہی کردار ادا کیا۔
لیکن امریکہ نے اکتوبر 2026 میں اپنے تمام 12 B-1 لانسر بمبار طیارے گلوسٹرشائر کے اس اڈے سے باہر نکال لئے۔ امریکہ نے اعلان کیا کہ یہ اقدام ایران کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے اور ان طیاروں کے تحفظ کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر عمل میں لایا گیا ہے۔
فیرفورڈ اڈہ واحد امریکی سہولت نہیں ہے جسے ایسی صورتحال کا سامنا ہؤا۔ امریکہ نے اسی مہینے کے اوائل میں برطانیہ کے ایک اور اڈے (رائل ایئر فورس میلڈن ہال) سے بھی 12 طیارے باہر واپس بلا لئے۔
نیز جولائی میں رپورٹس شائع ہوئیں کہ امرہکہ نے اپنے بہت سارا فوجی ساز و سامان خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں اپنے اڈوں سے، ـ جو جنگ کے دوران شدید متاثر ہوئے تھے، ـ باہر نکال کر اردن کے اڈوں پر منتقل کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اس وقت اس سامان کا کچھ حصہ اسرائیل منتقل کرنے کے منصوبے پر بھی غور کر رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: رضا حسینی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ